سری نگر، 3نومبر (یو ا ین آئی) وادی کشمیر میں بزرگ علیحدگی پسند لیڈر سید علی گیلانی کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کی سری نگر کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں 7 نومبر کو مجوزہ ریلی کے دن ٹی آر سی گراؤنڈ میں بلائی گئی متوازی ریلی جس میں مسٹر گیلانی کے بقول ایک ملین
سے زائد لوگ شرکت کریں گے، کو ناکام بنانے کیلئے علیحدگی پسند لیڈران اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔
نئے گرفتار شدگان میں دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی ، اُن کی پریس سکریٹری صوفی فہمیدہ اور پانچ دیگر سرگرم کارکن شامل ہیں۔